سندھ میں نگراں حکومت پیپلزپارٹی کیلئے اقتدار کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے ،اس مرتبہ کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، ایاز لطیف پلیجو

پیر جون 23:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں بنائی جانے والی نگرں حکومت پیپلزپارٹی کیلئے اقتدار کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے لیکن اس مرتبہ کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، سندھ کے عوام اب پیپلزپارٹی کو تسلیم نہیں کرتے ۔ خراب اور بدترین حکمرانی ہاریوں ، آبادگار، اساتذہ، طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو مزید بدحال کیا ہے۔

اس لئے عوام پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو ووٹ دینے سے انکار کرچکے ہیں،ا نہوں نے کہاکہ موجودہ نگراں حکومت کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنی ہوگی، پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نگراں کابینہ میں شامل کرنے سے شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں آکر سندھ کی تقدیر کو بدل دیں گے اور لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت میں شفاف اور غیر جانبدار لوگوں کو شامل کیا جائے جو دیانتداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ جی ڈی اے تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے نگراں وزیر کو سندھ کے سات کروڑ عوام کی قسمت سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ دھاندلی کیلئے سہولت کاری کا کردار قبول نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے حمایتی پریذائڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر ووٹ کے جمہوری عمل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں، غنڈوں کے زریعے پولنگ اسٹیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :