Live Updates

عمران خان نے تخت لاہور کو زیر کرنے کے لیے اپنے تگڑے ناموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ااین اے131سےخودمیدان میں اترنےکافیصلہ،ڈاکٹریاسمین راشداین اے125،این اے129سےعلیم خان،130سےشفقت محمودکوٹکٹ جاری کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 20:16

عمران خان نے تخت لاہور کو زیر کرنے کے لیے اپنے تگڑے ناموں کو میدان میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 جون 2018 ء) :عمران خان نے تخت لاہور کو زیر کرنے کے لیے اپنے تگڑے ناموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ااین اے131سےخودمیدان میں اترنےکافیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشداین اے125،این اے129سےعلیم خان،این اے 130سےشفقت محمودکوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔

سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس موقع پر اس چیز کا بھی حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کون سا سیاسی نام کس سیاسی شخصیت کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اترے گا۔عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تخت لاہور کو زیر کرنے کے لیے اپنے تگڑے ناموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشداین اے125سےمیدان میں اتریں گی۔این اے126سےحماداظہرامیدوارہوئے تومہرواجدکواین اے123سےٹکٹ ملنےکاامکان ہے۔:این اے127سےجمشید اقبال،این اے128سےاعجازڈیال کومیدان میں اتارنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔این اے129سےعلیم خان،130سےشفقت محمودکوٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کر لیا گیا ہے۔:این اے132سےمنشاسندھو،133سےاعجازچوہدری الیکشن لڑیں گے۔:این اے 134سےظہیرعباس کھوکھر،135سےکرامت کھوکھرپی ٹی آئی کےامیدوارہوں گے۔این اے136سےخالدگجر،این اے124سےولید اقبال کو ٹکٹ ملے گا۔شاہ محمود قریشی پنجاب کی صوبائی نشست کےلیےلاہورسےبھی الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق :شاہ محمودقریشی پی پی 158یا162سےالیکشن لڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات