وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوںانتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد ہونے والی تقرریاں اور تبادلے منسوخ کرکے جامع رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں، الیکشن کمیشن

پیر 4 جون 2018 23:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مئی کو عام انتخابات کا انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد ہونے والی تقرریاں اور تبادلے منسوخ کرکے جامع رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں عوامی مفاد میں کوئی تقرری یا تبادلہ مقصود ہے تو اس ضمن میں تجویز الیکشن کمیشن کو ارسال کریں جو اس پر غور کے بعد فیصلہ کرے گا۔