سرینا ولیمز انجری کے باعث دستبردار، ماریا شرا پووا، سیمونا ہالپ اور اینجلیق کربر فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر جون 23:14

سرینا ولیمز انجری کے باعث دستبردار، ماریا شرا پووا، سیمونا ہالپ اور ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز انجری مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو گئیں، ماریا شرا پووا، سیمونا ہالپ اور اینجلیق کربر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے سلسلے میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرٹنز کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جرمن سٹار اینجلیق کربر کی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے کیرولین گارشیا کو شکست فاش سے دوچار کیا، سرینا ولیمز انجری مسائل کے باعث پری کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئیں جس کی وجہ سے ماریا شرا پووا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

متعلقہ عنوان :