دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر جون 23:20

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مینز ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں میکسی ملین مارٹرر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی مارٹرر کو 6-3، 6-2 اور 7-6 (7-4) سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :