عام انتخابات کے موقع پر صحافی عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں، گورنرسندھ
پیر 4 جون 2018 23:20
(جاری ہے)
ملاقات میں قومی ترقی میں صحافت کے کردار ، جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافت کی قربانیاں ، عام انتخابات میں صحافت کی ذمہ داریاں ، قومی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق صحافتی خدمات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ 25 جولائی 2018 ء ملک کی تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے اس روز عوام اگلے پانچ برس کے لئے قومی قیادت کا انتخاب عمل میں لائیں گے ، اچھی اور وژنری قیادت قومی معیشت ، سماجی شعبہ جات کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے اس ضمن میں میڈیا کو چاہئے کہ وہ اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کریں تاکہ عوام کو اچھی قیادت کے انتخاب میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے آئندہ ہونے والے عام انتخابات اہم اور فیصلہ کن ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان پر امن اور ترقی کی سمت گامزن ہے ، مستحکم معیشت ، روزگار کے مواقع ، توانائی بحران کے خاتمہ اور سماجی شعبہ کی ترقی گذشتہ حکومت کے اہم ترین کارنامے ہیں ، گذشتہ پانچ برس کے دوران صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں رہی ہیں ان کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے ، عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے ، بہتر فیصلہ ملک و قوم کی تقدیر سنوارنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے ، صحافت پر قدغن لگانے کا وقت گذر چکا ہے آج کا میڈیا مکمل آزاد اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، جمہوریت کے قیام میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ جمہوری ادوار میں صحافت کے مسائل ، درپیش مشکلات کے حل اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے تحفظ ، کفالت اور فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ ملاقات میں پر یس کلب کورنگی کے صدر اوشاق میرانی نے گورنرسندھ کو علاقائی سطح پر پریس کلب کے قیام ، صحافیوں کے مسائل ، درپیش مشکلات اور عام انتخابات میں غیر جانبدارانہ صحافت کا عزم رکھنے والے پریس کلب کورنگی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.