عائشہ احد مقدمہ کیس ، حمزہ شہباز سمیت چھ افراد کے خلاف پولیس نے تفتیش شروع کر دی

پیر 4 جون 2018 23:20

عائشہ احد مقدمہ کیس ، حمزہ شہباز سمیت چھ افراد کے خلاف پولیس نے تفتیش ..
لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) چیف جسٹس کے حکم پر عائشہ احد ملک کی درخواست پر سابق ایم این اے حمزہ شہباز اور انسپکٹر عتیق ڈوگر ،ْ انسپکٹر ذوالفقار چیمہ سمیت چھ افراد کے خلاف تھانہ اسلام پورہ لاہور میں درج ہونے والے مقدمے میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی آر میں سابق ایم این اے حمزہ شہباز، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران ،ْ سابق آئی جی سندھ رانا مقبول اور دو پولیس انسپکٹروں ذوالفقار چیمہ ،ْ عتیق ڈوگر کو نامزد کر دیا گیا۔ مقدمہ کی مدعیہ عائشہ احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں بیٹی سمیت حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔