سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کے مقدمہ میں سزا پانے والے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت

عدالت نے مجرم ڈینیئل عرف ڈینی کی سزا سے متعلق اپیل مسترد کردی

پیر 4 جون 2018 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کے مقدمہ میں سزا پانے والے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پیر کو سماعت ہوئی عدالت میں مجرم کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ مقامی عدالت نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی عدالت نے سزا کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے تھے عدالت نے کہا کہ سیشن جج نے مجرم کو سزائے موت کی سزا میرٹ پر سنائی تمام شواہد و ثبوت مجرم پر الزام ثابت کرتے ہیں سیشن عدالت کی سزائے موت کو سندھ ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا عدالت نے مجرم ڈینیئل عرف ڈینی کی سزا سے متعلق اپیل مسترد کرتے ہوئے سیشن کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا واضع رہے کہ مجرم ڈینیئل نے 2006 میں نعیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا مجرم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔