Live Updates

عائشہ گلالئی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا

پیر 4 جون 2018 23:23

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) تحریک انصاف (گلالئی ) کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے ، تحریک انصاف ( گلالئی ) سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پارٹی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے باقی ملک کے حلقوں کی طرح سجاول کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131سجاول اور قومی اسمبلی کے حلقے ای اے 232ٹھٹھہ سے انتخابات لڑے گی جہان ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار وں کے بجائے پی پی پی کے متوقع امیدوار سید ایاز علی شاھ اور ڈاکٹر عبدالواحد سومرو سے ہوگا ، ادہر تحریک انصاف (گلالئی ) سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک نے بھی پی ایس 77 ٹھٹھہ اور پی ایس 78 گھوڑاباری کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ، ا س ضمن میں تحریک انصاف (گلالئی ) سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک نے کہا ہے کہ پی پی پی اور شیرازی برداران نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع پر چالیس سالوں تک حکمرانی کرکے عوام کو لوٹا ہے عوام کو ان نئے چہروں کی ضرورت ہے تحریک انصاف (گ) جیت کر عوام کو سستا انصاف فراہم کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات