کراچی پولیس کی کاروائیاں گینگ وار کے 3کارندوں سمیت 8ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے اسلحہ منشیات و موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد ،مقدمات درج کر لئے گئے

پیر 4 جون 2018 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں اسٹریت کرمنلز ،ڈکیت ،منشیات فروش سمیت 8ملزمان گرفتار اسلحہ منشیات و موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے تین کارندے عبدالکریم شکیل احمد اور عمران کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں کرچکے ہیں گرفتار ملزمان ڈیفنس ،کلفٹن اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے ۔پولیس نے مزید بتا یا کہ ان کا گینگ 10لڑکوں پر مشتمل ہے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ادھر آرام باغ کے علاقے میں پولیس نے دوران پیٹرولنگ 2ملزمان سعود شاہ اور غلام حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور موبائل فونز سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان اسٹریٹ کرمنلز ہیں اور علاقے سے واردات کر کے فرار ہورہے تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود مو بائل نے رو ک کر گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ادھر ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی بڑا میدا ن کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل امیر حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،3راؤنڈ اور 2عدد موبائل فونز برآمد کرلیے ۔ادھر شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد مارکیٹ کے قریب دوران گشت اسٹریٹ کرمنل اسماعیل کو گرفتار کر کے 1عدد ٹی ٹی پستول موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم زین کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایک پا ؤ چرس برآمد کرلی ۔پولیس نے کہا کہ ملزم منشیات فروش ہے ۔#