جیکب آبادکے قومی حلقے پر پولنگ کیلئے 472اور صوبائی حلقے کیلئے 164پولنگ اسٹیشنز قائم کی جائیں گے

پیر 4 جون 2018 23:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) جیکب آبادکے قومی حلقے پر پولنگ کیلئے 472اور صوبائی حلقے کیلئے 164پولنگ اسٹیشنز قائم کی جائیں گے، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقے این اے 196پر کل ووٹرزکی تعداد 4لاکھ 86ہزار 64رجسٹرڈ ووٹ ہیں جن میں مرد 2لاکھ 60ہزار 109اورخواتین 2لاکھ ہزار 955شامل ہیں قومی حلقے پر 131مرد ،128عورتوں ،213مشترکہ سمیت کل 472پولنگ اسٹیشنزقائم کی جائیں گی جن میں 822مرد ،742خواتین کل 1564بوتھ قائم کیے جائیں گے ،پی ایس ون جیکب آبادکے صوبائی حلقے پر خواتین کے 76ہزار 646اورمردوں کے 88ہزار 93ووٹوں سمیت کل ووٹ 1لاکھ 64ہزار 739رجسٹرڈ ووٹ ہیں صوبائی حلقے پر مردوں کی 64،عورتوں کی 62،مشترکہ 38کل 164پولنگ اسٹیشنز جبکہ 275مرد ،249عورتوں کل 524بوتھ قائم کیے جائیں گے پی ایس ٹو ٹھل کے حلقے پر کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1لاکھ 58ہزار 495ہے جن میں خواتین کے 74ہزار 18مردوں کے 84ہزار 477ووٹ شامل ہیں اس حلقے پر پولنگ اسٹیشنزکی کل تعداد 153ہے جن میں 32مرد ،32خواتین اور 89مشترکہ پولنگ اسٹیشنزشامل ہیں مذکورہ حلقے پر 270مرد ،243عورتوں سمیت کل بوتھ کی تعداد 513ہے علاوہ ازیں پی ایس تھری گڑھی خیروکے صوبائی حلقہ پر کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1لاکھ 62ہزار 830ہے جن میں 87ہزار 539مرد وں اور 75ہزار 291خواتین کے ووٹ شامل ہیں اس حلقے پر 35مرد ،34خواتین ،86مشترکہ کل 155پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 277مردوں ،250خواتین سمیت کل 527بوتھ قائم کیے جائیں گے جیکب آبادکے قومی حلقے پر 23جیکب آبادکے صوبائی حلقے پر 8،ٹھل میں 3اورگڑھی خیرومیں 12پولنگ اسٹیشنز خیمے لگاکر قائم کی جائیں گی یہ بات ضلع الیکشن کمیشن جیکب آباد پرویزاحمد کلوڑ نے صحافیوں کودی انہوں نے بتایاکہ اس بار ایک پولنگ اسٹیشن کا اضافہ کیاگیاہے کریم بخش میں جی پی ایس سرفرازکھوسومیں مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :