جامعہ کراچی ایل ایل بی سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 4 جون 2018 23:23

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال اول کے امتحانات میں 1174 طلبہ شریک ہوئے،651 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 523 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 55.45 فیصد رہا۔ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 645 طلبہ شریک ہوئے،493 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 152 طلبہ کو ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 76.43 فیصدرہا۔#

متعلقہ عنوان :