عام انتخابات سے پہلے تحریک انصاف نوشہروفیروزکی ضلعی اورتحصیل محراب پور کی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے

پیر جون 23:23

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) عام انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نوشہروفیروزکی ضلعی اورتحصیل محراب پور کی قیادت میں اختلافات ،ضلعی صدر امان قاضی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر راشدمحمود کے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں تحصیل محراب پورکے صدر مجاہد سامیٹو کو پارٹی سرگرمیوں،منشورکیخلاف ورزی پرمعطل کرکے وحید ملک کو دو ماہ کیلئے عبوری صدرمقررکردیا ہے رابطہ پر مجاہد سامیٹو نے بتایا کہ اب بھی تحصیل محراب پور کے صدر ہیں اور ضلعی صدرو جنرل سکریٹری کے پاس انہیں بلا جواز ہٹانے کاکوئی اختیار نہیں ہے انہیں ہٹانے کے غیر قانونی اقدام میں ملوث دونوں عہدیداران کی ناقص حکمت عملی کے باعث پاکستان تحریک انصاف نوشہروفیروز میں بہت پیچھے چلی گئی ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف تحصیل محراب پور کی یونین کونسل سعید پورکے صدرندیم سانگی،یونین کونسل ہوت خان جلبانی ،یونین کونسل بہلانی کے صدرمحبت خان رند،یونین کونسل کوٹری کبیرکے صدر واجد چنہ،یونین کونسل دیہات کے صد علی نواز کلہوڑو ،یونین کونسل خان واہن وحید میمن اور ٹائون کمیٹی کے صدرقاضی منورنے تحصیل محراب پور کے صدرکی بلاجواز معطلی کو رد کرتے ہوئے مجاہد سامیٹو کی حمایت میں کل پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔