ْپڈعیدن کے بلدیہ ملازمین اور سینٹری ورکرز کاعیدکی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

پیر 4 جون 2018 23:23

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پڈعیدن کے بلدیہ ملازمین اور سینٹری ورکرز کاعیدکی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال۔ٹاؤن کمیٹی ملازمین و سینٹری ورکرز کو سال 2014 سے اضافی تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔ بر وقت تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین اور ان کے خاندان فاقہ کشی مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر شہر سے باہر تبادلہ کرانے اور ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ سیکریٹری کراچی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہیں ٹریژری سے دینے احکامات پر بھی عمل نہیں ہوسکا۔ احتجاج کی قیادت غلام حیدر انصاری،زاہد راجپر،اویس راجپر،شوکت مسیح،ھیرا مسیح جسقم کے رہنما عمران چانڈیو کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :