عارف والا پولیس کے چھاپے ، 4افراد گرفتار، 110لیٹرشراب و لہن برآمد

پیر 4 جون 2018 23:23

عارف والا۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پولیس کے چھاپے ،شراب کے چارکارخانے پکڑے گئے، چارافراد گرفتار، 110لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں73/EB میں تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ اوریاض احمد بھٹی نے ملازمین کے ہمراہ اطلاع پر شراب کشید کے مختلف کارخانوں پر چھاپے مارکر اعجاز ، منصب علی ، وسیم اور غلام مصطفی کو پکڑکر 110لیٹرشراب اوربھاری مقدار میں لہن برآمد کرلیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :