فرائض میں غفلت برداشت نہیںکی جائے گی، ڈی پی اوعارف والا

پیر 4 جون 2018 23:23

عارف والا۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈی پی او اسماعیل الرحمان اکھاڑک نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیںکروں گا، دوران ڈکیتی باپ بیٹے کی ہلاکت کے ملزمان کی چند روز میںگرفتاری سے پولیس کا اعتماد عوام کی نظروں میں بڑھ گیا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قبولہ میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرشہریوں نے قبولہ میں ڈی پی او اسماعیل الرحمان اکھاڑک ، ڈی ایس پی حاجی رانافواد اور ایس ایچ او قبولہ نثار بھٹی وملازمین کا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :