نئے بھرتی ہونیوالے ویٹرنری اسسٹنٹس میں موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم

پیر 4 جون 2018 23:23

ساہیوال۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ لایئوسٹاک کسانوں کومفت ویٹرنری سروسز ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے عمل پیرا ہے،یہ بات انہو ںنے نئے بھرتی ہونے والے ویٹرنری اسسٹنٹس اور اے آئی ٹیکنیشنز میںمحکمہ لائیوسٹاک کی نئی موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر اور محکمہ ہذا کے ملازمین کثیر تعدادمیں موجود تھے،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب نیت خدمت کی ہو تو منزلیں خود بخود قدم چومتی ہیںاور آج یہی وجہ ہے کہ ہمارا کسان محکمہ لایئوسٹاک کی سہولیات سے مطمئن ہے ، تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اسامہ حسن انچارج موبائل ٹریننگ سکول بس نے نئے بھرتی ہونے والے ویٹرنری سٹاف کو محکمانہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایااور سبق آموز ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :