میپکو ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کی منظوری

پیر جون 23:25

ملتان۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی((میپکو)بورڈآف ڈائریکٹرز نے میپکو ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔بورڈ کا 136ویں اجلاس چیئرمین اخلاق احمد سید کی زیر صدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہواجس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکوانجینئر محمد اکرم چوہدری نے بورڈ کوملازمین کی فلاح وبہبود،میٹریل خریداری سمیت مختلف نوعیت کے کیسز پیش کئے جنہیں بورڈنے اتفاق رائے سے منظورکیا۔

اجلاس میں بورڈڈائریکٹرزخالد مسعودخان، اسراراحمد ملک اور بلال احمد بٹ نے شرکت کی جبکہ سعداللہ خان اور ظفر عباس نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد نعیم اللہ، فنانس ڈائریکٹر میاں انصارمحمود،چیف انجینئر شاہد حمید چوہان، شاہد اقبال چوہدری، عبدالعزیزنیازی ، خواجہ غلام یاسین، ناصرر شید اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب موجودتھے ۔

(جاری ہے)

بورڈنے 100کے وی اے استعدادکار کی225،25کے وی اے کے 270ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز،13500سٹیل کراس آرمز،ڈسک،پن اور سپول انسولیٹرز،4500ہائی ٹینشن سٹیل سٹرکچر،6000لوٹینشن سٹیل سٹرکچر،300کلومیٹر پی وی سی،45000سنگل فیزسٹیٹک میٹرزخریدنے کی منظوری دی جبکہ بورڈنے ویڈلاک پالیسی کے تحت کمپیوٹرسنٹرملتان کے ملازمین کی ایک ہی جگہ تعیناتی،پیپکواحکامات کی روشنی میں وفات پانے والے پاورونگ کے ملازمین کے ایک بچہ/بچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمت فراہمی،خصوصی ذمہ داریاں اداکرنے والے ایسے افسران جنکی تعیناتی کی مدت ایک ہی پوسٹ پر تین سال ہو کو جاری رکھنے کی منظوری دی،بورڈ نے انرجی لاس ریڈکشش(ای ایل آر)ڈویژن ملتان اورڈیرہ غازی خان میں قائم سب ڈویژن ملتان کیمپ میں30جون2018؁ء تک توسیع دینے اورحاصل پور۔

چُناوالا تک132KVٹرانسمیشن لائن بچھانے کی بھی منظوری دی۔