میپکوکی مختلف ٹیموں کے 2کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے

پیر 4 جون 2018 23:25

ملتان۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)کی مختلف ٹیموں کے 2کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ میپکو ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان ہالینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ہالینڈروانہ ہوگئی ہے جبکہ میپکو کے اتھلیٹ محمدحمزہ جاپان میں منعقدہ سائوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جونیئرقومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7تا12جون2018؁ء جاپان میں منعقدہوگی۔میپکوسپورٹس کمیٹی کے پیٹرن انچیف انجینئر محمد اکرم چوہدری، صدرشاہدحمیدچوہان،سیکرٹری علی اکرم گجر،نائب صدرلیاقت علی میمن،سپورٹس آفیسرشرافت علی،منیجرمیپکو ہاکی ٹیم انجینئرمحمدوسیم اختراورمنیجراتھلیٹکس ٹیم میاں ندیم احمد نے دونوں کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہونے پر مبارکباددی ہے اور امیدظاہرکی ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ملک وقوم اور میپکو کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :