قصور، جائیداد کے تنازعہ پر تشدد کرکے پھوپھی کو قتل کر دیا

پیر جون 23:28

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) کھڈیاں کے نواحی گائوں مرالی ہٹھاڑ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجوں نے تشدد کرکے اپنی پھوپھی کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختاراں بی بی کا اپنے بھتیجوں ندیم ،سلیم کے ساتھ جائیداد کا تنا زعہ چل رہا تھا اسی رنجش پر ندیم اور سلیم اپنی پھوپھی کے گھر داخل ہو ئے ،اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا گلا دبا کر اس کو ہلاک کر دیا، پو لیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے DHQ ہسپتال قصور منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :