ملک بھر کی طرح اسلام آباد سے بھی عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع

این اے 52سے 14،این اے 53سے 18اور این اے 54سے 20امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ، الیاس مہربان ،پیپلز پارٹی کی جانب سے افضل کھوکر،جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم اور عائشہ گلالئی کی کاغذات نامزدگی کی وصولی

پیر جون 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ملک بھر کی طرح اسلام آباد سے بھی عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، این اے 52سے 14،این اے 53سے 18اور این اے 54سے 20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ، تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ، الیاس مہربان ،،پیپلز پارٹی کی جانب سے افضل کھوکر،،جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم اور عائشہ گلالئی نے ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این 54 سے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار نوشین گل کھرل ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حاجی محمد افضل کھوکھر نے حلقہ این اے 52 سے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وہ حالات جو 2013 کے انتخابات میں تھے اب نہیں ہیں اور اس وقت پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے انہوں نے کہاکہ میرا مقابلہ مسلم نون سے نہیں پاکستان تحریک انصاف سے ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کا کوئی اخلاقی معیار باقی نہیں رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کے لئے ان کے سٹاف نے ریٹرننگ افیسر سے کاغذات نامزدگی کے فارم وصول کئے، پی ٹی آئی گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کیلئے ان کی پرسنل سیکرٹری میمونہ خان نے حلقہ این اے 54 کیلئے کا غذات نامزدگی وصول کئے آزاد امیدوار اجمل بلوچ نے حلقہ این اے 54 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کیئے جماعت اسلامی کی جانب سے حلقہ این اے 54کیلئے امیدوار میاں اسلم کی طرف سے کاغذات نامزدگی ان کے سٹاف نے وصول کئے جبکہ حلقہ این اے 54 سے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار عمار رشید نے بھی انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ، این اے 53سے عوامی ورکرز پارٹی کے عصمت رضا نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے پیپلز پارٹی کے راجہ عمران اشرف نے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے ہیں۔