عام انتخابات کے لئے جنرل اور مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں،امیدوار اپنے کسی بھی قریبی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے 100 روپے میں مطلوبہ کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر سکتے ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

پیر جون 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے جنرل اور مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں،امیدوار اپنے کسی بھی قریبی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے بعوض 100 روپے کے مطلوبہ کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 ء کے حوالے سے وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اور مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں ۔

لہذا تمام متوقع امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کسی بھی قریبی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے بعوض 100 روپے کے مطلوبہ کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ کاغذات نامزدگی کے ہمراہ ڈیپازٹ کیلئے (کیش اور بینک ڈرافٹ ع ا)