مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن کو کیا فرق پڑیگا ریحام خان

میری کہانی سے آپ اگر جڑے ہیں تو اسکا ضرورذکر ہوگا،کتاب الیکشن سے پہلے لے کرآوں ،یا پھر16جولائی یا 16دسمبر ،جب بہتر لگا اس وقت کتاب لے آئوں گی، چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے ،یا پھر نگراں وزیراعلی کا نام نہ بتا سکے کیا وہ ملک چلا سکتا ہی

پیر جون 23:30

مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن کو کیا فرق پڑیگا ریحام خان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن کو کیا فرق پڑے گا میری کہانی سے آپ اگر جڑے ہیں تو اسکا ضرورذکر ہوگا،کتاب الیکشن سے پہلے لے کرآوں ،یا پھر16جولائی یا 16دسمبر ،جب بہتر لگا تواس وقت کتاب لے آئوں گی، چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے ،یا پھر نگراں وزیراعلی کا نام نہ بتا سکے،کیا وہ ملک چلا سکتا ہی وہ پیر کو نجی ٹی وی گفتگو کر رہی تھیں۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ میرا سابق شوہرسے کوئی ذاتی تنازع نہیں ہے،لیکن ہاں یہ بتانے والی بات ہے کہ میں کیا دیکھا اور کیا حاصل کیا۔انہوں نے ایک سوالپی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان کا بلیک بیری آپ کے پاس ہے کے جواب میں کہاکہ یہ وہ کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کوخریدنے اور برطانوی تحقیق کاروں کو پیسے دے کرلگا رہے ہیں،یہ پیسا کہاں سے آرہا ہی میرا خیال ہے کہ تحریک انصاف کو یہ پیسا انتخابی مہم پر لگانا چاہیے کیونکہ ان کو ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ان کو کتاب آنے سے کوئی خوف نہیں ہے ۔وہ کہہ رہے ہیں آپ جو کچھ بھی کہیں ،ہماری محبت اور عقیدت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آپ جومرضی کرلیں جن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے وہی وزیراعظم بنیں گے۔ مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن میں کیا فرق پڑے گا۔ میں چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں۔ میری کہانی ہے میری کہانی سے آپ اگر جڑے ہوئے ہیں توآپ کا ذکر توہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے پہلے موزوں لگا توکتاب الیکشن سے پہلے لے کرآں ،یا 16جولائی یا 16دسمبر بہتر لگے تواس وقت کتاب لے آں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے ، کیا وہ ملک چلا سکتا ہی جوشخص نگراں وزیراعلی کا نام نہ بتا سکے کیا وہ ملک چلا سکتا ہی انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ میں انہیں لندن لے آئی ہوں، حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، اب میں ان کو کورٹ میں لے کر جائوں گی۔