مسلم لیگ (ن) کے صدر ٰ شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام اور قابل مذمت فعل ہے، محمدشہباز شریف

پیر جون 23:35

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔محمد شہبازشریف نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمدشہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔۔بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام اور قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور او رموثر جواب دے رہی ہے اور پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ محمدشہبازشریف نے کہا کہ مودی سرکار خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔