ْجامعہ سندھ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر وحیدہ بانو بلوچ کو انسٹیٹیوٹ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا

پیر 4 جون 2018 23:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جامعہ سندھ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے احکامات کی روشنی میں انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائین کی ایسوسی ایٹ پروفیسر وحیدہ بانو بلوچ کو انسٹیٹیوٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس عہدے پر مقرراسسٹنٹ پروفیسر نعمت اللہ خلجی سے یہ اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :