گوجرخان ،آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی،چوہدری محمدریاض

پیر 4 جون 2018 23:35

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی محمد نوازشریف کی مقبولیت میں ذرا کمی نہیں ہوئی باشعور عوام میاں محمد نوازشریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اقتدار مسلم لیگ کا ہی مقدر بنے گا۔ ان خیالات کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی مسائل اور مشکلات حل کئے 2018ء کے انتخابات میں ملک سے کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف نے جس طرح ملک بھر میں میگاپراجیکٹس دیئے اس کی مثال نہیں ملتی بڑے بڑے منصوبے دے کر عوام کے مسائل میں واضح کمی کی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے موٹر وے جیسے منصوبے دے کر ترقی کی راہیں کھولیں میاں نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔