گوجرخان ،ضلعی آفیسر بہبود آبادی کی ہدایت پر موبائل سروس یونٹ کا انعقاد

پیر جون 23:35

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ضلعی آفیسر بہبود آبادی شریںسخن اور ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر موبائل سروس یونٹ کا انعقاد انچارج فیملی ہیلتھ کلینک گوجرخان ڈاکٹر عائشہ آصف کی زیر نگرانی سوشل موبلائزر محمدشیراز وارثی یونین کونسل بیول کے گھر میں ہوا جس میں علاقہ کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تمام خواتین کا مفت چیک اپ کیا گیا او رمفت ادویات بھی فراہم کی گئی ڈاکٹر عائشہ نے تمام خواتین کو فیملی ویلفیئر سینٹر اور فیملی ہیلتھ کلینک کی تمام سہولیات کے بارے میں آگاہ بھی کیا علاقہ کے ڈاکٹر ز اور معززین نے ایسے کیمپ کے انعقاد کو آئندہ بھی جاری رکھنے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :