ہائی ایس اور ٹرک میں تصادم کے باعث آٹھ افراد جھلس کر جا ں بحق ، چھ افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 4 جون 2018 23:37

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) چھچھ انٹر چینج کے قریب راولپنڈی سے پشاور جانے والی ہائی ایس سامنے جانے والے ٹرک سے ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی آگ لگنے سے آٹھ افراد جھلس کر جا ں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھچھ انٹر چینج کے قریب سوموار کے روز تقریباً 2بجے ایک ہائی ایس جو راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے آگے جانے والے ٹرک جس میں گھی لوڈ تھا کو پیچھے سے ٹکر مار دی جسکی وجہ سے ویگن الٹ جانے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122تحصیل حضرو کا عملہ موٹر وے پولیس ،ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ریسکیو 1122کے عملے نے اپنی جانوں پر کھیلتے ہوئے آگ پرقابو پاکر چھ قیمتی جانیں بچا لیں جبکہ آٹھ نعشیں جو شناخت کے قابل نہیں ہیں انکو باڈی کاٹ کر نکالا اور سول ہسپتال حضرو منتقل کیا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد تین عورتیں اور دو بچے شامل ہیں انکی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ہونے والوں میں سلمان ،محمد خان ،زردین ،شاہ زیب ،شایان ،ولی محمد جن کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے ان کا علاج شروع کر دیا ہے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بھی پشاور سے ہونے کا امکان ہے آٹھ افراد کی اچانک موت سے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی