ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہدکا ضلع بھر کے رمضان بازاروں کا ہنگامی دورہ

پیر جون 23:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کا ہنگامی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے گزشتہ روز چکوال کے تمام رمضان سستے بازاروں کا از خود جائزہ لیا۔انہوں نے رمضان بازار چکوال ، ماڈل بازار،ڈھڈیال،چوا ء سیدن شاہ،تلہ گنگ،کلر کہاراور میانی میں اشیاء ضروریہ کی حکومتی ریٹس پر عوام کو فروخت کا جائزہ لیا اور عوام سے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیا ء کی قیمتوں اور معیار پر فرداً فرداً استفسار کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس میں تفاوت پایا۔جس پرانہوں نے تمام سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضلع بھر میں تمام رمضان بازاروں میںآٹا ،گھی،چینی کریانہ ،مٹن ،بیف اور دیگر اشیاء کی قیمتیں ایک ہونی چاہیںاور اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف سٹالوں کا جائزہ لیا اور اشیاء کے معیار اور ریٹ کو چیک کیا ۔اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے واکس تھرو گیٹس کو ہر وقت فنکشنل رکھا جائے اور ایس او پی کے مطابق کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :