سیالکوٹ،نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق

پیر 4 جون 2018 23:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ نہر بی آر بی میں اپنے چار دوستوں کے ہمراہ 22سالہ مزمل ولد محمد اکبر سکنہ مندرنوالہ نہا رہے تھے کہ تیز رفتار پانی کی لہروں کی نذر ہوگیا مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے تین گھنٹے غوطہ خوری کے بعد اس کی نعش نہر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :