مسلم لیگ(ن) کے خلاف تمام سازشیں آئندہ انتخابات میں دم توڑ جائیں گی ،چوہدری اقبال گل

پیر جون 23:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی41چوہدری اقبال گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف تمام سازشیں آئندہ انتخابات میں دم توڑ جائیں گی ۔ مسلم لیگ(ن) ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ سپریم کورٹ سے خواجہ محمد آصف کو انصاف ملنا آئین و قانون کی حکمرانی ثابت کرتا ہے ۔

خواجہ محمد آصف کو انتخابات کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست سے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے ۔ کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھانے والے یہ عناصر کس منہ سے عوام کا سانا کریں گے ۔ ترقی کی مخالفت کرنے والوں سے حساب عوام الیکشن میں لیں گے ۔ عوام خدمت کرنے والوں کو کبھی بھلاتے نہیں ۔ 2018ء کے انتخابات میں عوام خدمت کرنے والوں اور ترقی کا سفر روکنے والوں کا فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔ مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی ۔