حاجی اکبر خان مرحوم فکر خمینی کے اولین پیرو کار تھے ، آغا علی رضوی

پیر جون 23:41

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سربراہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ حاجی اکبر خان مرحوم فکر خمینی کے اولین پیرو کار تھے ، پسماندگان سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے پیروکار ولایت علی ؑ تھے اور ساری زندگی ولایت علی ؑ میں گزاری آپ فکر خمینی کے اولین پیرو کار تھے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے سخت نامساعد حالات ،کٹھن مراحل کے باوجود اصول اور نظریے کے تحت زندگی بسر کی اور سخت ترین آزمائشوں میں کڑی قربانیوں کے باوجود اپنے نظریے اور فلسفے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم اس وقت سے امام خمینی کے معتقد تھے جب گلگت بلتستان میں کوئی انہیں جانتا تک نہیں تھا اور انقلاب ایران ابھی امام خمینی کے ذہن میں پرورش پا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی رحلت قوم و ملت کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ ان کے نظریات پر عمل درآمد کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجلس وحدت المسلمین ان کے پسماندگان ،عزیز و اقارب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم گلگت بلتستان میں ولایت فقیہ کے سب سے بڑے علمبردار تھے اور ولایت فقیہ کو ولایت مولا امیر المومنین ؑ سے نہ صرف متصل سمجھتے تھے بلکہ عملی طور پر اس کے پر چار کیلئے جدوجہد کر تے رہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم با عمل تعمیری سوچ اور بلند افکار والی عظیم شخصیت تھے جو علاقے میں دینی افکار کی سر بلندی کیلئے مصروف عمل رہے ۔

متعلقہ عنوان :