سکردو ، لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا،سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش سے عوام عاجز آگئے

پیر 4 جون 2018 23:41

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا،سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش سے عوام عاجز آگئے ،سکردو کے مختلف علاقوں میں ٹھیک افطاری اورسحری کے اوقات میں بجلی بندکردیتے ہیں جس کی وجہ سے روزے داروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرپڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جون کے مہینے اور رمضان میں بھی سکردو کے نواحی علاقوں میں افطاری اور سحری کے وقت بجلی کی بندش جاری ہے محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کیا جائے ،عوامی حلقوں نے بتایا ہے کہ محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کیا جائے برقیات کی جانب سے ٹھیک افطاری اور سحری کے وقت سکردو کے نواحی علاقوں میں لوڈ شیڈینگ کا سلسلہ اب تک جاری ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جون کے مہینے میں اس سے پہلے کبھی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کیا گیا تھا موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے کو توجہ نہیں دینے کی وجہ سے اب جون میں بھی لوڈ شیڈینگ جاری ہے۔عوامی حلقوں نے ارباب اعلیٰ اور حکام محکمہ برقیات سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر نوٹس لیکر بجلی کی اس غیرمنصفانہ بندش کوروکاجائے بصورت دیگر ہم لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :