ڈی آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا حیدرآباد چیمبر کا دورہ ، نو منتخب صدر محمد اکرام راجپوت کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

پیر جون 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( DIG) آف سندھ پولیس حیدرآباد ریجن جاوید عالم اوڈھو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کر کے نو منتخب صدر محمد اکرام راجپوت کو بلا مقابلہ حیدرآباد چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ، جاوید عالم اوڈھو نے صدر چیمبر سے باہمی دلچسپی کے امو ر پر تبادلہ خیال کیا ، شہر کے معروف صنعتکا روں اور تاجروں نے بھی علیحدہ علیحدہ محمد اکرام راجپوت صدر ، سینئر نائب صدر محمد عارف اور نائب صدراقبال حسین بیگ کومبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر مسعود بیگ ، عبد القیوم نصرت ، حاجی اختیار احمد آرائیں، لال چند، سلیم عمر میمن ، سید یاور علی شاہ ، ضیا ء الدین ، عبد الستار خان ، نور محمد گھانگھرا ، پہلاج رائے عدیل صدیقی ، کیو محمد حاکم علی ،اختر عادل، عبد الوحید شیخ ، افتخار عبا سی ، محمد شریف راجپوت ، محمد حسین غو ری ، فہیم خان ، نعیم نقوی ، شفقت میمن ، ظفر غوری ، ظہیر الدین ، نجم الدین ، وسیم جی و دیگر موجود تھے ۔

/م ش ش

متعلقہ عنوان :