پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کا ایک اجلاس ،الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کی حکمت عملی تیار کی گئی

پیر 4 جون 2018 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ضلع کا ایک اجلاس ضلعی صدر محمد حنیف صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کی حکمت عملی تیار کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے محمد حنیف صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ کی ہدایت کے مطابق حیدرآباد ضلع کی ہر نشست پر پی ایم ال اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور ٹکٹ ایسے امیدواروںکو جاری کئے جائیں گے جو نظریاتی ہیں اور ان کی عوامی خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ کارکن اپنی درخواستیں بھی جمع کرائیں اجلاس میں سینئر نائب صدر عبدالوحیدانقلابی ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری رحمت اللہ قریشی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی -