ترکی سے فرار ہو کر یونان پہنچنے والے 8 ترک فوجیوں کو رہا کر دیا گیا

پیر 4 جون 2018 23:43

ترکی سے فرار ہو کر یونان پہنچنے والے 8 ترک فوجیوں کو رہا کر دیا گیا
ایتھنز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ترکی سے فرار ہو کر یونان پہنچنے والے آٹھ ترک فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فوجی افسران نے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ان ترک فوجیوں کے ایک وکیل نے بتایا کہ یہ سبھی افراد یونان کے خفیہ مقامات پر پولیس کی نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن یونان کی ایک عدالت نے انقرہ حکومت کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :