اردن کے وزیر اعظم ہانی الملقی مستعفی ہو گئے

پیر جون 23:43

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) اردن کے وزیر اعظم ہانی الملقی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق المالقی نے اپنا استعفیٰ شاہ عبداللہ کے پاس جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹیکس میں اضافے اور دیگر اقدامات کی وجہ سے وزیر اعظم کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری تھے۔ اردن کی معیشت گزشتہ کچھ عرصے سے زبوں حالی کا بھی شکار ہے۔ اردن میں پالیسیوں پر حتمی فیصلہ لینے کا اختیار صرف ملکی بادشاہ کے پاس ہے۔ شاہ عبداللہ نے عمر الرزاز کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔