گوئٹے مالا میں آتش فشاں کے پھٹنے سے 27 افراد ہلاک

پیر 4 جون 2018 23:43

گوئٹے مالا سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) گوئٹے مالا میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ہنگامی امداد کے محکمے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس دوران 300 شہری زخمی بھی ہوئے جبکہ لاوے سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زائد ہے۔ دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے پروازوں کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران اس پہاڑ سے اتنے وسیع پیمانے پر لاوا ابلنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :