Live Updates

مجھے جونوٹس بھجوایا گیا ہے اس کی جگہ ردی کی ٹوکری ہے،ریحام خان

پی ٹی آئی جو حرکتیں کررہی ہےاس کا میری کتاب سے کوئی تعلق نہیں، میری کتاب ان کوبے نقاب نہیں کررہی یہ خود کوبے نقاب کررہےہیں، ریحام خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 21:14

مجھے جونوٹس بھجوایا گیا ہے اس کی جگہ ردی کی ٹوکری ہے،ریحام خان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 جون 2018ء ) :ریحام خان نے خود کو بھیجے قانونی نوٹس کو ردی قرار دے دیا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے جونوٹس بھجوایا گیا ہے کہ اس کی جگہ ردی کی ٹوکری ہے۔ پی ٹی آئی جوحرکتیں کررہی ہےاس کا میری کتاب سے کوئی تعلق نہیں،میری کتاب ان کوبےنقاب نہیں کررہی یہ خود کوبے نقاب کررہےہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کتاب کے کچھ مندرجات سامنے آ چے ہیں ،ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔اس نوٹس کے حوالے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے جونوٹس بھجوایا گیا ہے کہ اس کی جگہ ردی کی ٹوکری ہے۔اس حوالے ریحام خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جوحرکتیں کررہی ہےاس کا میری کتاب سے کوئی تعلق نہیں۔

میری کتاب ان کوبےنقاب نہیں کررہی یہ خود کوبے نقاب کررہےہیں۔اپنے شوہر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ میرے سابق شوہرڈاکٹراعجازنے بھی پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔پی ٹی آئی کی ٹیم میرے سابق شوہرڈاکٹراعجازکا دفاع کررہی ہے۔سمجھ نہیں آرہا ڈاکٹراعجاز کی طرف سے پی ٹی آئی نوٹس کیوں بھجوارہی ہے۔کیا ڈاکٹراعجاز پی ٹی آئی کے ترجمان بن گئے ہیں۔کیا ڈاکٹراعجاز کو پی ٹی آئی میں کوئی عہدہ مل گیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب بنی گالہ میں تھی تب بھی عمران کوکہا تھا کہ اینکرزسے نہیں قانونی مشیروں سے مشورہ لیں۔ہم نے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔حمزہ عباسی بھی نہیں سمجھ رہے کہ انہیں استعمال کیا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات