Live Updates

مخالفین انتخابات سے فرار کی راہیں ڈھونڈ رہے ہیں،مریم نواز

پیر 4 جون 2018 23:45

مخالفین انتخابات سے فرار کی راہیں ڈھونڈ رہے ہیں،مریم نواز
اسلاآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین ہرطرف سے ناکام ہو کر الیکشن سے فرار کی راہیں ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ہم ان کوبھاگنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی۔

مسلم لیگ ن کے شیر ہر جگہ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے اب مخالفین سے پوچھنا چاہئے کہ وہ چھپ کر کہاں بیٹھے ہوئے ہیں مخالفین نے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزما کر دیکھ لئے ، انہوں نے عدالتوں میں دھکے دلواکر دیکھ لیا ، نواز شریف کی بیٹی کو عدالتوں میں گھسیٹ کر دیکھ لیا لیکن اب جب ان کو کوئی کامیابی نہیں ملی تو الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کا رکنوں نے جی ٹی روڈ ریلی سے لیکر لودھراں تک ہر جگہ اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔نواز شریف عوام کی عزت کا جھنڈا اٹھا کر میدان میں نکلے ہیں وہ صرف مسلم لیگ ن کو لیڈ نہیں کر رہے بلکہ قوم کے حقوق کی جنگ کر رہے ہیں اور ووٹ کوعزت دینے کی بات کر رہے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات