ہائیکورٹ کا خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم

پیر 4 جون 2018 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سزا پانے والے مجرم شاہ حسین بخاری کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے فریقین کے وکلا کے دلائل اور بحث کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سزا پانے والے مجرم شاہ حسین کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ خدیجہ حملہ کیس میں مجسٹریٹ کورٹ نے کیس میں شاہ حسین کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔خدیجہ حملہ کیس میں ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کے بیٹے ہیں جن کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔