Live Updates

تحریک انصاف نے پانچ سالوں میں خیبرپختونخوا کے لئے کچھ نہیں کیا،امیر مقام

کپتان نے سارے پیسے دھرنے اورشادیوں پر خرچ کئے،لاہورمیٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں نے پورا پشاورکو کھودیاہے،صوبائی صدرمسلم لیگ (ن)

پیر 4 جون 2018 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانچ سالوں میں خیبرپختونخوا کے لئے کچھ نہیں کیا،کپتان نے سارے پیسے دھرنے اورشادیوں پر خرچ کئے،لاہورمیٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں نے پورا پشاورکو کھودیاہے۔پشاورمیںپاکستان مسلم لیگ ن کے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کاکہنا تھا کہ پانچ سال نے تحریک انصاف نے کے پی عوام کو کچھ نہیں دیا، عمران نے خیبرپختونخوا کے سارے پیسے دھرنے اور شادیوں پر خرچ کئے، خان صاحب شرم کرو کے پی میں ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا نہیں کی،لاہورمیٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں نے سارا پشاورکو کھودیاہے، انشاء اللہ الیکشن میں پشاوری پی ٹی آئی کو اس میں ہی دفن کردینگے، لاہور کی ترقی پشاورمیں ہی لے ائینگے۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی ایم ایل این جیت کر شہبازشریف کو وزیر اعظم بنائینگے۔ جہاں پر جاتے ہیں ہزاروں لوگ پی ایم ایل این میں شامل ہورہے ہیں۔ میں چیلنج کرتاہوں کہ رمضان کے مہینے میں بھی ہزاروں لوگ پی ایم ایل این کے جلسوں میں شرکت کررہے ہیں۔جو لوگ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں بے شک کریں انشاء اللہ الیکشن ہر حال ہی میں ہوگا کے پی کے عوام مہذہب،پشتون ولی اور تبدیلی کے نام پر ہی دھوکہ ہوگئے ہیں۔کے پی میں اقتدار کیساتھ ہی مسائل حل کرینگے۔اس موقع پر ستار خاندان نے پی ٹی آئی چھوڑکر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات