الیکشن کمیشن کو کے پی کے نگران وزیر اعلی کے لیے ریفرنس موصول ہوگیا

کے پی حکومت کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ خان جبکہ اپوزیشن کی جانب سے منظور آفریدی اور جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کے نام بھجوائے

پیر جون 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن کو کے پی کے نگران وزیر اعلی کے لیے ریفرنس موصول ہوگیا۔کے پی حکومت کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ خان جبکہ اپوزیشن کی جانب سے منظور آفریدی اور جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کے نام بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی خیبر پختو نخوا کی تقرری کے لیے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنرکو مراسلہ لکھ دیا ہیں نگران وزیراعلی کے تقرر ی کے لئے خیبرپختونخوا سے 4 نام الیکشن کمیشن ارسال کیا گیا ہیں چاروں نام سپیکر اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلی کے نام پر متفق نہیں ہو سکی،مراسلہ میں درج ہیں الیکشن کمیشن آئین کے تحت دو دنوں میں نگران وزیراعلی کا اعلان کریں نگران وزیراعلی کے لئے حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی کا نام شامل ہیں اپوزیشن کی جانب سے منظور آفریدی اورجسٹس دوست محمد کے نام دیے ہیں۔