کوئٹہ، احتساب عدالت میں گندم خوردبردکیس کی سماعت ،گواہ کے انتقال کے باعث کارروائی میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

پیر جون 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت ٹو میں گندم خوردبردکیس کی سما عت ہوئی ،سما عت عدالت کے جج پزیر بلوچ نے کی ،کیس میں نامزد ملزم سابق صوبائی وز یرخوراک اسفندیارکاکڑ اور دیگر نامزد ملزمان سابق سیکرٹری خورا ک علی بخش،سابق ڈپٹی ڈائریکٹرظاہرجان بھی عدا لت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب نے عد ا لت کو بتایاکہ استغاثہ کے گواہ کاانتقال ہوگیا ہے ،استغا ثہ کے گواہ کے انتقال کے باعث گندم خوردبرد کیس کی سما عت 25جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :