بلوچستان ہائی کورٹ میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق ر ئیسا نی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری کی سماعت

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مشتاق رئیسا نی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی

پیر 4 جون 2018 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس ظہیر الدین کاکڑپرمشتمل بینچ نے کیس کی ،سماعت کی ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کے وکیل عدا لت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مشتاق رئیسا نی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،عدا لت نے میگا کرپشن کیس میں نامزد ایک اور ملزم سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اورمشتاق رئیسانی کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ،ہائی کورٹ میں مشتاق رئیسانی کی بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت چھ جون تک ملتوی کر دی ،سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔