ضلع بونیر چغرزی فیڈر پر کم وولٹیج اور لوڈشدنگ کے خلاف سواڑی چوک میں احتجاجی مظاہرہ

پیر جون 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ضلع بونیر چغرزی فیڈر پر کم وولٹیج اور لوڈشدنگ کے خلاف سواڑی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے تین دن کی ڈیڈلائن دے دی۔بونیرچغرزی فیڈر پر کم وولٹیج، اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سواڑی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں بونیر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے سواڑی چوک کو ہرقسیم کی تریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی مظاہرین نے کہا کہ ایک سال سے ذیادہ عرصہ ہوا چغرزی فیڈر پر بجلی کی کم وولٹیج ٹھیک نہ ہوا،چغرزی فیڈر سے ملحقہ علاقوں میں بیس گھنٹوں سے زیادہ لوڈشنگ کی جارہی ہیں مظاہرین نے ناظم اعلیٰ بونیر پر کھڑی تنقید کی اور کہاکہ ناظم اعلیٰ کا تعلق چغرزی سے ہے لیکن آج تک علاقے کی مسائل کا نہیں پوچھا ہیں انھوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان اپنا دور پورا کیا لیکن فیڈر الگ نہیں کیا،ضلعی انتظامیہ کم وولٹیج کا مسلہ جلد از جلد حل کرے بصورت دیگر تین دن کے اندر چغرزی فیڈر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔