اسسٹنٹ کمشنر کی انوکھی کارروائی، سرکاری گاڑیاں چھیننا شروع کردیں

پیر 4 جون 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی کی انوکھی کارروائی سامنے آگئی۔ ناکا لگا کر سرکاری گاڑیاں ضبط کرنا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے الیکشن ڈیوٹی کو جواز بنا کر سرکاری ملازمین سے ان کی گاڑیاں چھیننے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے انتخابات کے سلسلے میں ابھی سے قیوم آباد کے قریب ناکہ لگا کر سرکاری گاڑیاں ضبط کیں، گاڑیاں ضبط کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اے سی کورنگی نجیب جمالی نے گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے ٹریفک اور تھانہ پولیس سے مدد حاصل کی، پولیس اہل کاروں کے ہم راہ کئی گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔خیال رہے کہ انتخابات کو جواز بناکر جس طرح گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں اسے کسی بھی طور اچھا عمل قرار نہیں دیا جاسکتا، چلتی سڑک پر گاڑی کی چابی نکال کر عملے اور ڈرائیور کو جانے کا کہا جا رہا ہے۔