آئین کے آرٹیکل 62،63 پر عمل کرنے سے جمہوریت ،پارلیمنٹ،ووٹ اور ووٹر کو عزت ملے گی: ڈاکٹر طاہر القادری

مرکزی سیکرٹریٹ میں کو ر کمیٹی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب

پیر 4 جون 2018 23:57

آئین کے آرٹیکل 62،63 پر عمل کرنے سے جمہوریت ،پارلیمنٹ،ووٹ اور ووٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کے امیدواران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ جمہوریت،پارلیمنٹ،ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62،63 پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرنا ہو گا ورنہ گندگی پلٹ کر اسمبلیوں میںآئے گی اور سیاسی بحران بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کاغذات نامزدگی میں اندرون و بیرون ملک اثاثے،ڈیفالٹ،مقدمات سمیت اہم معلومات چھپانے کی قانونی سہولت مہیا کر دی گئی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگر اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو پھر ایماندار،دیانتدار نمائندے اسمبلیوں میں بھیجنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

دولت،دھن،دھونس اور دھاندلی کے تمام دروازے بند کرنے ہوں گے۔یہ اسی وقت ممکن ہے جب آئین کے آرٹیکل 62،63 پر عمل ہو گا۔

قوم نے کرپٹ عناصر کے خاتمے کیلئے مذکورہ آرٹیکلز سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں انہیں پورا نہ کرنا آئین کی توہین اور بہت بڑا ظلم ہو گا ۔سنٹرل کور کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا اور سربراہ عوامی تحریک دوسرے روز کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔اجلاس میں آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔