Live Updates

جمہوریت اور عوام کی فتح کے لئے نکلا ہوں، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب یہی ہے کہ ’’گو عمران گو‘‘ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے واپس لانا ہوگا

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 4 جون 2018 23:59

جمہوریت اور عوام کی فتح کے لئے نکلا ہوں، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب یہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عوام کی فتح کے لئے نکلا ہوں، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب یہی ہے کہ ’’گو عمران گو‘‘ پاکستان کی ترقی کو واپس لانے اور خوشحالی لانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے واپس لانا ہوگا۔ پیر کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔

جھوٹے خان تم بتائو تم نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب یہی ہے کہ ’’ گو عمران گو‘‘ ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو الیکشن میں نمبر ون اور اے گریڈ لے کر پاس ہونا چاہیے۔ ہماری حکومت آئے گی تو لوگوں کو گھر ملے گا‘ اپنی چھت ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو واپس لانے اور خوشحالی لانے کے لئے ہمیں واپس لانا ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 31 مئی کو ملک کی چابیاں پکڑائیں، آج پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ دھاندلی کے سامنے ڈٹ جائیں۔ جلسہ کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا نواز شریف آپ کے سامنے ہے۔ شرکاء نے بڑے پرزور انداز میں کہا کہ ’’ نواز شریف آئی لو یو‘‘ نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد والو خوش رہو، میں آپ کو دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں۔

جو میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب بھول گیا ہوں۔ آپ کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت اور عوام کی فتح کے لئے نکلا ہوں۔ نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف لے کر جارہا تھا۔ ہماری حکومت دوبارہ آئی تو نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب جارہا تھا مگر مجھے ایک اقامہ کی بنیاد پر ہٹا دیا گیا۔ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی‘ کوئی کمیشن نہیں لی۔

کوئی دھاندلی یا خوردبرد نہیں کی۔ اسلام آباد کی عوام انشاء اللہ یہ فیصلہ واپس کرائیں گے۔قبل ازیں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ شدید گرمی اور روزے کی حالت میں عوام نے آکر نواز شریف سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفوں نے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزما کر دیکھ لئے‘ دھمکیاں دیں اور اس کی بیٹی کو عدالتوں میں لے جاکر دیکھ لیا، اب ان کی ہر چیز ناکام ہو گئی ہے۔

نواز شریف اور عوام کا رشتہ نہ توڑ سکے۔ عوام ڈٹ گئے ہیں۔ لودھراں‘ این اے 120 اور چکوال کے ضمنی الیکشن ہوں‘ پارلیمنٹ ہو یا سوشل میڈیا‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے ووٹ کی عزت کا جھنڈا اٹھا کر میدان میں نکلا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات