لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت

پیر 4 جون 2018 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پرمشتمل بینچ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی جس کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہک بلوچ ،درخواست گزار کے وکیل سید ایاز ظہور ایڈووکیٹ اور نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہک بلوچ نے مشتاق احمد رئیسانی کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی بعدازاں عدالت نے مشتاق احمد رئیسانی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط کے کیسز کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6جون تک کیلئے ملتوی کردی ۔